بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف نے نماز جمعہ رائیونڈ میں ادا کی ،پاکستان کی سالمیت ،استحکام اور ترقی کےلئے خصوصی دعا

لاہور(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے وسابق وزیراعظم قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے نماز جمعہ جاتی امرا رائیونڈ میں ادا کی ۔ اس موقع پر پاکستان کی سالمیت ،استحکام اور ترقی کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ ن لیگ کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر ناصر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے نماز جمعہ جاتی امرا رائیونڈ میں ادا کی ۔ا س موقع پر خطیب نے اسلام کی سربلندی ،فلسطینیوں اور کشمیریوں پر مظالم بند کرانے ، پاکستان کی سالمیت اور ترقی کےلئے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے بیٹے حسین نواز، حسن نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے جبکہ ن لیگ کے رہنما اور نومنتخب سینیٹر ناصر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے بعد ازاں میاں نوازشریف سے ملاقات کر کے انہیں سینیٹر منتخب کرانے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی توقعات پر ہر ممکن طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔ بعد ازاں نوازشریف نے اپنے والد میاں محمد شریف ، اہلیہ کلثوم نواز کی قبروں پر بھی حاضری دی اور ان کی روح کے ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعا بھی کی ۔