بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی و بقا میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ایسٹر کی مناسبت سے منعقد کی گ۴ی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا ایسٹر کے تہوار پرمیں مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے، ہمیں اتحاد و ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں، ہم مل کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی سلامتی کے لیے مسیحی برادری نے بہت کام کیا، ہم چاہتے ہین کہ آپ کو احساس ہو کہ مسلمان اور مسیحی برابر کے بھائی ہیں، ہم نے آج کے موقع پر امن اور برداشت کا پیغام دینا ہے اور نفرتوں اور تشدد کو رد کرنا ہے اور اختلافات کو دور کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہاں محبت، امن اور کوشحالی کو فروغ ملنا چاہیے، ہم پورے پاکستان میں بسنے والے مسیحوں کے لیے کام کریں گے، آپ کی خوشیوں اور امن کے فروغ کے لیے کام کریں گے، میں آپ کا نمائندہ ہوں اور وزیر بننے کے بعد بھی آپ کے سامنے حاضر ہوں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس ایسٹر میں یہ تہیہ کرتے ہیں کہ مل کر پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کریں گے، سب کو میری، وزیر اعظم کی طرف سے ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، دنیا بھر کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ویٹی کن سٹی میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جہاں پوپ فرانسس نے دعا کرائی، تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شمعیں روشن کی گئیں۔