بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے بڑی گاڑیوں ،موبائل فونز سمیت متعدداشیاء کی درآمد پر مکمل پابندی لگادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ گاڑیوں پرپابندی لگا دی گئی ہے، ملک کے اندر ابھی ایمرجنسی صورتحال ہے، عوام کو موجودہ صورتحال میں قربانی دینا پڑے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے ترقی کی شرح کو منفی کیا، چار سال ملک میں ایک امپورٹڈ حکومت اور کابینہ تھی۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈالر کی قیمت ٹی وی سے معلوم نہیں ہوتی، کل فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیرضروری آئٹمز پر پابندی لگائی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ماضی کی حکومت میں ملک کے اندر تجارتی خسارہ بلند ترین سطح پر تھا، 2018میں ڈالر 115 پر تھا، تحریک انصاف کے دور حکومت میں فارن ریزرو کا برا حال تھا، جتنے امپورٹ ہو کر آئے تھے، آج ایکسپورٹ ہوکر باہر چلے گئے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏ن لیگ کے دور میں ملکی ترقی کی شرح6فیصد تھی، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے جو آئے تھے انہوں نے ملک میں کرپشن کی۔