اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری کی زیر صدارت کسٹمر سروس سنٹر کی ورکنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر نےکسٹمر سروس سنٹر کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں کسٹمر کئیر سینٹرز پر موصول ہرشکایت کا فون کال کے ساتھ فالواپ کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ صارفین کو ان کے مسائل کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے، وفاقی وزیر نےاجلاس میں صارفین کی شکایات کےحل کی غلط رپورٹنگ کی نشاندہی کی ۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے 2018 سے موصول ہونیوالی تمام شکایات کا جامع تجزیہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ابتدائی حل شدہ اور بعد میں غلط ثابت ہونے والی شکایت کے حجم کا اندازہ لگایا جائے۔
وفاقی وزیر نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےشکایات کے ازالے کے ٹائم فریم کا دوبارہ جائزہ لینے،پی آئی ٹی سی کو اپنےکسٹمر کیئر سینٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نےصارفین کی شکایات کے بروقت حل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی ٹی سی کے سٹینڈرڈ پر عمل درآمد میں ناکامی کو افسران کی ACR کا حصہ بنا جائے گا اور ایسے افسران کو ترقی کیلئے شمار نہیں کیا جائے گا








