اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان کے عوام کا فیصلہ سُنا دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملتان میں جاری پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔
#Multan ka faisla; Go Selected Go, No Selected No! #AwamiMarch pic.twitter.com/rbQiCUDdD7
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 4, 2022
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں دِکھایا گیا ہے کہ ملتان کے عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
تصاویر میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ملتان کا فیصلہ، گو سلیکٹڈ گو، نو سلیکٹڈ نو۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔