بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 16 اپریل، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صدرکےخطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں صدرکےپارلیمان سے خطاب پر بحث ہوگی۔
سینیٹ انتخابات کے بعد نو منتخب سینیٹرزکی حلف برداری کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امورکوارسال کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق مراسلہ پارلیمانی امور کو ارسال کردیا جس کے مطابق سینیٹ اجلاس 5 اپریل بروز جمعہ طلب کرنے کی سمری ارسال کی گئی۔
نومنتخب سینٹرز سے حلف لینے کیلئے پرزائڈنگ افسر کی تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا گیا۔
نومنتخب سینیٹرز کی حلف برداری کے لیے پریزائڈنگ افسر کی تعیناتی آئینی تقاضہ ہے، پریزائڈنگ افسر ہی نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے۔
خیبرپختوانخوا میں سینیٹ انتخاب ملتوی ہونے کی صورت میں چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا چھناؤ عید کے بعد ہوگا۔
سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جبکہ اگلے مرحلے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔