بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولنگر: مریم نواز نے یونیورسٹی طالبہ کے اغوا، اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے، خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے-