بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عید کے بعد ملک کے اندر نئی احتجاجی تحریک شروع کریں گے، شیر افضل مروت

اسلام آباد ( اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کمپرومائز نہیں کرے گا عید سے قبل وہ جیل سے رہا ہوں گے یوم القدس ہمیں سرکاری طور پر منانا چاہیے مگر موجودہ حکمران امریکہ کے غلام ہیں۔ عید کے بعد ملک کے اندر نئی احتجاجی تحریک شروع کریں گے وہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان جھکنے اور بکنے والا نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کمپرومائز کرے گا عید کے بعد اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو ایک نئی تحریک شروع ہوگی جو عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی کے پی کے کے اندر سینٹ انتخابات نہ کرانا حکومت کی بدنیتی ہے کے پی کے کے اندر سے ہمیں نو نشستیں مل رہی تھی انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر خانہ جنگی جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں ہماری مخصوص نشستیں ہم سے چھین لی گئی ہیں پاکستان کے چھ ججز نے جو تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے اس پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں تاریخ میں ان کا یہ اقدام سنہری حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے کر ان کے معاملے کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پر فل کورٹ بننا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی نظریں اب عدلیہ پر لگی ہوئی ہے نو مئی کا واقعہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جو امریکہ کے کہنے پر بنایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کا سیاست کے اندر سے کردار ختم ہونا چاہیے افواج پاکستان سرحدوں کا دفاع کریں جس طرح ججز کی ویڈیو بنائی جا رہی تھی یہ کوئی اچھا اقدام نہیں ہے خفیہ اداروں کو اپنی حد میں رہنا چاہیے سرکاری ملازم عوام کے خادم ہیں ججز کے کمروں میں خفیہ کیمرے لگانا اور انہیں بلیک میل کرنا یہ انتہائی غلیظ حرکت ہے یہ اقدام صرف اس لیے کیا جاتا ہے کہ وہ عدلیہ سے من پسند فیصلے لینا چاہتے ہیں