بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت نے بجلی کے مجموعی نرخوں کو کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے درآمدی کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس کو مقامی تھر کول میں تبدیل کرکے بجلی کے مجموعی نرخوں کو کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ۔
پاور ڈویژن کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ حکومت اپنے ٹرانسمیشن سسٹم کو اتنا مضبوط اور پائیدار بنانے کو تیار ہے کہ تھر کول پر مبنی سستی بجلی مرکز پنجاب کو دے سکے۔
حکام مقررہ چارجز میں اضافہ اور متغیر تبدیلیوں کو کم کر کے موجودہ ٹیرف کی تنظیم نو بھی کریں گے۔
حکومت نے پاور سیکٹر میں قرضوں کی تنظیم نو کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جس سے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی۔