اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آصف زرداری نے حکومت کا ساتھ دینے پرچودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا۔انہوںنے چودھری شجاعت سے کہاکہ آپ اہم اتحادی ہیں،آگے بھی آپ کی مشاورت شامل رہے گی۔آصف
زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر چودھری شجاعت کو اعتماد میں لیا۔
آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات،سیاسی صورت حال پراعتمادمیں لیا








