بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈولی ٹک ٹاکر کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے، شیری رحمان   

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی آگ لگانے کا جرم کرے گا تو کڑی سزا ملے گی، ڈولی ٹک ٹاکر کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپریل سے جون تک وائلڈ فائر سیزن جاری رہتا ہے، ایک ٹک ٹاکر نے آگ لگانے کو ایک تفریح کے طور پرلیا، جنگلات کو آگ لگانا ایک فضول فعل بن چکا ہے۔
شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر کوئی بھی آگ لگانے کا جرم کرے گا تو کڑی سزا ملے گی، اسلام آباد کو حسن بخشنے میں جنگلات کا کردار ہے جن کی حفاظت کرنا فرض ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ ماحولیات کا خیال رکھیں گے تو قدرت انسان کا خیال رکھے گی، اسلام آباد میں جنگلات کا تحفظ مزید کرنا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 900 سے زائد دنیا میں فارسٹ فائر چل رہے ہیں، ڈولی ٹک ٹاکر کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے اور پرچہ کردیا گیا ہے، دونوں آگ اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخوا میں لگیں۔
شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی ایک ہفتے سے آگ کے بچاؤ سے ہی جنگ لڑ رہی ہے، جنگلات کو آگ لگاتے کوئی بھی نظر آئے تو عوام ہیلپ لائن پر کال کرکے آگاہ کرے۔