اسلام آباد(ممتازنیوز)ایڈمنسٹریٹوگروپ کے گریڈ21 کے افسرمحی الدین احمدوانی کو سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت تعینات کردیاگیاہے۔ محی الدین احمدوانی اس سے پہلے سپیشل سیکرٹری وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔وہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی بھی رہ چکے ہیں۔ادھرگریڈ21 کے افسر وسیم اجمل خان کوسیکرٹری اندسٹری تعینات کردیاگیاجو اس سے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم وتربیت تعینات تھے۔








