بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے ججز کی فہرست میں مجھے کیوں شامل نہیں کیا؟چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ کاچیف جسٹس سپریم کورٹ کوخط

اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے خط لکھ کر سپریم کورٹ میں تعینات کےلئے ججز کی فہرست میں انہیں شامل نہ کئے جانے پر تحفظات کااظہارکردیا۔ خط میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے لکھاکہ آپ کی توجہ اصول ،میرٹ اور شفافیت کی طرف مبذول کراناچاہتا ہوں،سپریم کورٹ میں  ججز کی چار آسامیاں خالی ہیں ،بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ میں تعینات کیاگیا،انہیں تعینات کرکے ایک آسامی پرکئ گئی، جسٹس نعیم اخترافغان کی تعیناتی پر خوش ہوں لیکن سنیارٹی میں ،میں دوسرے نمبر پر ہوں ، اصولی طور پرسپریم کورٹ کے ججز کی فہرست میں میرا نام ہوناچاہئے تھااسامیوں کو پرنہ کرنے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں سوچ رہاہوں۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے لکھاکہ سنیارٹی اور دستیابی کے باوجود میرے نام پر غورنہیں کیاگیا، کوئی منطقی وجہ مجھے قائل نہیں کرسکی ،ضمیرکی وجہ سے مجبورہوں کہ اپنے ادارے کے سامنے حقائق رکھوں ۔