بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کاسی پیک کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے سٹرٹیجک تعاون پر مبنی پاک چین سدابہار شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ چین کے خارجہ سکیورٹی کمشنر چنگ گوپنگ کی سربراہی میں وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری اور نئے منصوبوں پر کام تیز کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔انہوں نے خاص طور پر ایم ایل ون منصوبے جیسے دونوں ملکوں کے لئے سٹرٹیجک اہمیت کے حامل منصوبوں پر چین کے ساتھ نئے جوش وجذبے کے ساتھ کام کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد ، احترام اور تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
شہبازشریف نے کراچی دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں اور چین کے عوام کے غم میں شریک ہے۔انہوں نے کراچی حملے کی مکمل تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کو جلدانصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔