اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکا ایک بڑی سازش کی کڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے۔
واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔