بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل میں ظاہر جعفر سے ملاقات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتی خانے کے وفد کو مشہور زمانہ قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ وفد مجرم سے ملنے اسلام آباد سے راولپنڈی پہنچا۔
تین رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے روم میں ملاقات کروائی گئی، وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔ ۔تقریباً آدھا گھنٹہ ملاقات کے بعد وفد واپس روانہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر کو سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں سزا سنائی گئی ہے۔