کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ عدلیہ اپنی عزت اور وقار میں کمی کررہی ہے تو پھر ہم سے شکایت نہ کی جائے۔جمعرات کی شب کراچی میں جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا عمران خان اقتدار ميں آگيا کیونکہ برسر اقتدار آکر انکی نااہلی سامنے آگئی،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہيں يہودی لابی نے آسمان پرچڑھاديا، مقدس حرم کی بے حرمتی یہودی لابی کے ايجنڈوں نے کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حق میں تھی، ہماری کاوشوں نے لابی کو موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ يہ ذہنی اور دماغی بيمارپاکستان ميں سياست کررہاہے، عمران خان کی وجہ سے سياست بدنام ہوگئی۔ کبھی خط اور کبھی عالمی سازش کاڈرامہ کرتے ہو، آپ دماغی طور پر بھی بیمار ثابت ہوگئے۔سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ کہ ہم عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم نے ہر مشکل کو برداشت کيساتھ عبور کيا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خط کا بیانیہ بھی ختم ہوگیا، عمران خان کہتا ہے کیسٹ ریکارڈ کروائی ہے، آج کل کے دور میں کون کیسٹ ریکارڈ کرواتا ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قاتلانہ حملوں سے تو ہم گزرے ہیں، ہم تین سو پولیس اہل کاروں کی سکیورٹی لے کر نہیں کھڑے ہوئے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ملک میں ایک مخصوص لابی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالت سے ایک شکوہ کرنا چاہتا ہوں، چیف ایگزیکٹو نے ایف آئی کے افسران کو تبدیل کیا، آپ نے سوموٹو کیوں لیا ؟ کس کے کہنے پر لیا،کیا جلسے میں عمران خان کی تقریر پر اتنا بڑا اقدام لیا گیا؟ آپ آئیں، آپ حکومت کریں، آپ چیف ایگزیکٹو بن جائیں، عدلیہ کا اپنا کام ہے حکومت کا اپنا کام ہے۔مولانا نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنی عزت اور وقار میں کمی کررہی ہے تو پھر ہم سے شکایت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بشیر میمن چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ عمران خان نے غلط کام کا بولا مگر اس پر عدالت نے کوئی سوموٹو نہیں لیا، پانامہ پیپر کے بعد افسران کو لگایا گیا تو کوئی نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران کے جلسے کے دباو میں سوموٹو لینا ہے تو پھر جے یو آئی کے کارکنان بھی میدان میں ہیں، عدلیہ نے اگر حکومت کرنی ہے تو سامنے آجائے ایگذیکٹیو کو اپنا کام کرنے دیں۔
ایف آئی اے افسران کی تبدیلی پرآپ نے سوموٹوکیوں لیا؟فضل الرحمان کا سپریم کورٹ سے شکوہ








