کراچی(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گےجہاں وہ کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف آج کراچی کاایک روزہ دورہ کریں گے
دورے کے دوران وزیراعظم کراچی شپ یارڈ اور انجینئیرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکتکریں گے،
ترکی کے وزیر دفاع عزت مآب جناب خلوصی آقار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے،پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔ بعد ازاں وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے، اور ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی تجاویز سنیں گے۔









