بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمر چیمہ کی برطرفی کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمر سرفراز چیمہ کی گورنر پنجاب کے عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عمر سرفراز چیمہ کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو قسم کے اعتراضات لگائے ہیں

ایک یہ کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی ، دوسرا یہ کہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ ڈی نوٹی فائی تو وفاق نے کیا ہے، یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے صدارتی نظام حکومت نہیں، صدر کا کہاں کیا اختیار ہے کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے شدہ ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات ختم کرکے لارجر بنچ تشکیل دے دیا اور کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔عدالت نے وکیل بابر اعوان کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔