بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں جلد انتخابات ہوں گے اور عمران خان دوتہائی سے وزارتِ عظمیٰ پر واپس لوٹیں گے،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمٰن کی تقریر پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بےضمیروں، غداروں اور کٹھ پتلیوں کے امام کو مسترد کرنے پر کراچی کے غیور عوام کے شکرگزار ہیں،

یہ جتنی مرتبہ عوام کا رخ کرنے کی کوشش کرے گا عوام اتنی ہی مرتبہ اسے اسکی بدبودار سیاست سمیت کوڑادان میں ڈالیں گے،سابق وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف کاکہناتھاکہ چوروں ڈاکوؤں کا یہ امام بغض، نفرت، حسد اور تعفن زدہ خیالات کا مجسمہ ہے،پاکستان اور مفادِ پاکستان کیلئے سرگرمی دکھانے والے ہر فرد، ہر گروہ کو یہ منافق اپنا دشمن سمجھتا ہے، اقتدار سے باہر ہو تو باؤلے پن کا شکار، حکومت مل جائے تو دولت کی ہوس مٹاتا ہے،انہوں نے کہاکہ بے شرم ایسا ہے کہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکی سفیر کے تلوے چاٹنے سے گریز نہیں کرتا،

انہوں نے کہاکہ بےشرمی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار یہ مولوی ہر چور کا پارٹنر، ہر کرپٹ کا مستقل حصہ دار ہے،اللہ کے دین کو سرِعام بیچتا، اداروں کو بلیک میل کرتا ہے،عمران خان کے سپاہی کے طور پر ملک و قوم کو اس کی بیہودہ سیاست سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے،ڈیرہ اسماعیل خان کے غیرت مند عوام کے ساتھ ملکر پہلے اسے اپنے شہر سے نکالا،

اب اسلام آباد سے اسکا بوریا گول کروں گا،انہوں نے کہاکہ ضمیر و سیاست کے اس گھٹیا بیوپاری کے ہاتھوں دین بکنے دیں گے نہ قوم کو بلیک میل ہونے دیں گے،ڈرپوک و بے ضمیر مولوی اپنے بھکاری حواریوں کو فوری انتخاب کے میدان میں لے کر آئے،ہزیان بکنے کی بجائے میدان میں آئے، جدھر سے چاہے گا ناکوں چنے چبواؤں گا،قوم کو ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں،جلد ملک میں انتخابات ہوں گے اور عمران خان دوتہائی سے وزارتِ عظمیٰ پر واپس لوٹیں گے،یہ منافق ایک مرتبہ پھر عبرت ناک شکست سے دوچار ہوگا اور اسے ایوان سے باہر ہی بیٹھنا ہوگا