facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او آئی سی اجلاس کے لئے پارلیمان کی دس روزہ بندش کی تجویزپرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(محمداکرم عابد)او آئی اجلاس کے لئے قومی اسمبلی کاہال10مارچ کووزارت خارجہ کے سپردکردیا جائےگا۔سیکورٹی اداروں کے جوان تعینات کردیئے جائیں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں محدودسرگرمیاں جاری رہیں گی10روزکے لئے پارلیمان کی بندش پرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے ۔دوروزہ او آئی اجلاس کے لئے پارلیمنٹ ہاوس کی تزئین وآرائش کاکام جاری ہے۔انتظامی امور سے متعلق قومی اسمبلی حکام کا جمعہ کو اہم اجلاس ہواو آئی سی اجلاس 22اور23مارچ کو ہوگا۔سیکرٹریٹ میں اجلاس میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس کی تزئین وآرائش کے لئے مزیدایک ہفتہ درکارہے۔سیکورٹی کے معاملات بات چیت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق 10مارچ سے پارلیمان میں وزارت خارجہ کا سیل قائم ہوجائے گا۔سیکورٹی کے حوالے سے ضروری فیصلے کئے جائیں گے اورسیکورٹی کے جوان زمہ داریاں سنبھال گے۔۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں محدوپارلیمانی دسرگرمیاں جاری رہیں گی تاہم سٹاف کی تعداد کو کم کردیا جائے اور24مارچ سے معمول کی بھرپورسرگرمیاں شروع ہوسکیںگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے کسی روزبھی پارلیمان کو بندنہ رکھنے کا اسپیکرقومی اسمبلی کو مشورہ دیا ہے۔پارلیمان میں وزارت خارجہ کی سرگرمیوں کے دوران پارلیمانی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ارکان اسمبلی ضروری پارلیمانی بزنس جمع کرواسکیں گے۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں عوامی ایشوزپر تحاریک نوٹسز قرادادیں سوالات کے حصول کے لئے سٹاف موجود رہے گا۔ذرائع کے مطابق بعض ناگزیدوجوہ کی بنیادپرحکومت کی طرف سے پارلیمان کودس روزکے بند رکھنے کی تجویزدی گئی تھی تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر کو اپنی تجاویز سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔