بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 15 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں ایک لاکھ 87 ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں پانی کی قلت کا سامنا ہے  جبکہ  چولستان کے حالات شدید  خراب ہیں ۔ ترجمان واپڈا کے مطابق  تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ  ایک لاکھ  15 ہزار ایکڑ فٹ ،  منگلا میں ایک لاکھ 87  ایکڑ فٹ ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  تربیلا ڈیم  میں پانی کی آمد 77 ہزار900کیوسک اور اخراج 95 ہزارکیوسک ہے ،  منگلا میں پانی کی آمد 29ہزار500کیوسک اور اخراج 34ہزار200کیوسک ، چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزارکیوسک ہے ۔

ترجمان واپڈا کے مطابق  دریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار300کیوسک اور اخراج 8 ہزار800کیوسک ، دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار400 کیوسک اور اخراج 29 ہزار400 کیوسک  ہے ۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ،منگلا اورچشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 3 لاکھ 44 ہزارایکڑ فٹ ہے ۔

دوسری جانب ملک بھر میں پانی کی قلت کے باعث ماہرین نےعوام سے پانی ضائع نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔