بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومتی صفوں میں حج کے نام پر پیسہ بنانے والے لوگ موجود ہیں،نور الحق قادری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی صفوں میں حج پر ہاتھ صاف کرنے والے مصدقہ ڈاکو موجود ہیں، حج کے شفاف اور معیاری انتظامات وزارتِ مذہبی امور کا بنیادی فریضہ ہے،سیاسی بے راہ روی کیطرح حکومت کے زیرِ سایہ حج جیسی مقدس عبادت کے انتظامات پر بھی شکوک و شبہات کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں،حج پالیسی کی وفاقی کابینہ سے منظوری اہم تقاضا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ یہ اعزاز بھی امپورٹڈ سرکار کے حصے میں آیا ہے کہ پہلی مرتبہ حج پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظور نہیں کروایا گیا،وزارت مذہبی امور کوحکومت کی صفوں میں ایک سیاسی جماعت کے فرزند کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے فرزند کو مواصلات کے ساتھ مذہبی امور کی وزارت ایک کے ساتھ ایک مفت والے فارمولے پر عنایت کی گئی ہے۔سرکاری حج سکیم میں 16 ہزار کی ہرا پھیری کی اطلاعات شرمناک اور قابلِ تشویش ہیں۔ایک جانب کہا جارہا ہے 81132 افراد کا کوٹہ حکومتِ پاکستان کو دیا گیا ہے،دوسری جانب حکومتی پریس کانفرنس کے حوالے سے اخبارات کی شہ سرخیاں چیخ رہی ہیں کہ سرکاری سکیم کے تحت 32253 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے،طے شدہ فارمولے کے تحت حکومت پاکستان کو دیے گئے کوٹے میں 60% سرکار جبکہ 40% نجی شعبے کو دیے جاتے ہیں،طے شدہ فارمولے کے مطابق 16000 سے زائد کا سرکاری سکیم میں کوئی سراغ دستیاب نہیں،حکومت بتائے کیا 40% کوٹے کے علاوہ ان 16 ہزار سے زائد درخواستوں کو بھی نجی شعبے میں بیچ کر جیبیں بھرنے کی تیاریاں ہیں،ضمیر فروشی کی بنیادوں پر استوار امپورٹڈ حکومت کو حج بیچنے کی قطعاً اجازت نہیں دیں گے،موجودہ حکومت فوری وضاحت کرے وگرنہ اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔