بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 17 جولائی کو ہو گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا،الیکشن کمیشن نے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےلئے پولنگ 17 جولائی کو ہو گی،

کاغذات نامزدگی 30 مئی سے تین جون تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا،اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ 17جولائی کوہوگی

جبکہ کاغذات نامزدگی 30مئی سے تین جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 6 جون سے 8 جون تک کی جائے گی،میدواروں کی حتمی فہرست 20 جون کو آویزاں کی جائے گی