بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں نئے الیکشن،پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا امیدوار ہوں، اگر عمران خان مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا۔پرویز الہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ نااہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کرائیں گے۔رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔