جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روس یوکرین بحران پر آزادانہ انکوائری کمیشن کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کر لی ۔
جنیوا میں انسانی حقوق کونشل کے اجلاس میں اس سلسلے میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 32ممالک نے آزادانہ انکوائری کمیشن کی تشکیل کے حق میں ووٹ دیا ۔دو ممالک (روس اور ایریٹیریا )نے مخالفت کی جبکہ 13ممالک غیر جانبدار رہے جن میں پاکستان ، بھارت ، چین ،سوڈان اور وینزویلا بھی شامل ہیں ۔قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں میں فرانس، جرمنی ، جاپان ،نیپال، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک شامل ہیں ۔