وزیراعلیٰ پنجاب نے مالی سال 27-2026 کا بجٹ(Budget) 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بجٹ پیش کرنے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی، 16 جون کو اہم مالی دستاویز پیش ہوگی۔
صوبے کی ترقی، عوامی فلاح اور نئے منصوبوں کا روڈ میپ بجٹ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 500 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے یوٹیوبر بن گئے
پنجاب کا اربوں روپے کا ترقیاتی پروگرام اور اہم شعبوں کے فنڈز بجٹ کا حصہ ہوں گے، بجٹ میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے کی سکیموں پر خصوصی توجہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ کیا گیا۔
پنجاب حکومت 16 جون کو مالی پالیسی، ترقیاتی اہداف اور اخراجات کی حکمت عملی پیش کرے گی۔








