بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساری جائیدادیں لینے کے بعد پیپلز پارٹی نے ایک وزارت دی، جے سالک

 

سابق وفاقی وزیر جے سالک نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وزارت ہمیں گفٹ میں نہیں دی، ہماری ساری جائیدادیں لینے کے بعد ہمیں ایک وزارت ملی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جےسالک کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے تحت کوئی ہمیں بلوچستان تو کوئی سندھ میں لے گیا۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے سب بڑی پارٹیوں کو پورے ملک سے چار بار ہرایا ہے۔ پیپلز پارٹیم نےوزراتوں بندربانٹ کی ہوئی ہے۔
جےسالک کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قائد اعظم کے افکار کو بھی ختم کر دیا ہے کیونکہ ہم اب پاکستان کی مقدس امانت نہیں صوبوں کی امانت ہیں جو کہ غلط ہے ہمیں صوبہ تحفظ نہیں دے سکتا۔