بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن اتحاد کا بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ

 

کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پشتونخوامیپ محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی۔  اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس میں سربراہ بی این پی اختر مینگل،جماعت اسلامی کے قائم مقام امیرلیاقت بلوچ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ راجاناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضاقادری، مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمرایوب خان بھی شریک ہوئے
اپوزیشن اتحادی جماعتوں کی جانب سے کل پشین میں جلسہ عام ہوگا، اجلاس میں احتجاجی تحریک کے لئے بنیادی نکات پراتفاق کےبعداعلان کیاجائےگا۔