اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع مسٹر Hulusi Akar نے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔وزیراعظم نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کو سراہا۔انہوں نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے کئی سالوں میں منافع کمانے والے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے،وزیراعظم کی ہدایت








