بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات ،عرفان صدیقی کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مریم نواز سے متعلق نازیبا کلمات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج عمران خان نے جو کچھ مریم کے بارے میں کہا اس کی مذمت کے لئے میرے پاس کوئی لفظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ اسلامی قدروں،تہذیب اور اخلاق سے عاری کوئی سخص ذلت،پستی اورگراوٹ کی ان حدوں کو بھی چھو سکتا ہے۔