لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاری مکمل ہے، ضمنی انتخابات میں جھوٹے عمران خان کو ہرایا اب بھی ہرائیں گے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے نواز شریف نے کہا کہ ہم تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔ ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کو ہرایا تھا اب بھی ہرائیں گے۔ عمران خان نے سیاست میں بد تہذیبی کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کیے ہیں۔ الیکشن سے گھبرائے نہ گھبرائیں گے تیاری مکمل ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ عمران خان نے ہر شعبے میں جو کیا ہے، پاکستان کیلئے آئندہ کیلئے اتنے گہرے اثرات چھوڑ رہی ہے وہ چیز جس کو دوبارہ ٹھیک کرنا مشکل ہوگا، ملکی معیشت، معاشرت، اخلاقیات کو تباہ کردیا اور بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ڈال دی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران خان کو یہ نہیں پتا ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں، انہیں ہمارے اور اسلامی معاشرے میں خواتین کی عزت اور مقام کا نہیں پتا، مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اس طرح تباہی کا شکار ہوتے ہوئے میری آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ پچھلے 70 کی تاریخ کا سب سے بڑا مجرم کوئی آیا ہے تو اس کا نام عمران خان نام ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری مکمل کر رکھی ہے، ضمنی الیکشن میں بھی انہی کے دور میں عمران خان کو ہرایا ہے اور اب بھی ہم ان کو ہرائیں گے۔
الیکشن کی تیاری مکمل ، ضمنی انتخابات میں بھی جھوٹے عمران خان کو ہرایا اب بھی ہرائیں گے،نواز شریف








