ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا دارالحکومت اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں تبدیل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے سے اسلام آباد کے بجائے پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان نے آخری لمحات میں اسلام آباد جانے کا پروگرام تبدیل کیا۔ وہ اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان اتوار کو پشاور سے کریں گے۔
عمران خان کا اسلام آباد جانے کا شیڈول آخری لمحات میں تبدیل








