بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیاجہاں انہوں نےمردوں اور خواتین کے لئے مختص وارڈز، دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کا معائنہ کیاسینئر وزیر نے علاج گاہ میں ادویات، ڈاکٹرز، عملے اور طریقہ علاج سے تمام تفصیلات کا جائزہ لیااور زیرعلاج مریضوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، سہولیات اور مسائل سے متعلق دریافت کیا۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1947 کے بعد سے ذہنی صحت اور دماغی امراض کے علاج پر مناسب توجہ نہیں دی گئی،قیام پاکستان کے 77 سال بعد مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں جدید طریقہ علاج اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے جارہے ہیں،عالمی اور مقامی اداروں کے مطابق پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق امراض بڑھ رہے ہیں،بچوں کے ماہرین نفسیات کی خاص طورپر کمی ہے،وزیراعلی نے ذہنی امراض کے شعبے میں بھی اصلاحات، ڈاکٹرز اور عملے کی موجودگی، جدید مشینری اور جدید علاج کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے
انہوں نے کہاکہ میٹنل ہیلتھ کے حوالے سے ڈیجیٹل میپنگ بھی کی جائے گی، عوام میں ذہنی امراض کے حوالے سے آگاہ مہم بھی چلائی جائے گی، بروقت تشخیص اور علاج سے معاشرے اور افراد کو حادثات سے بچا جاسکتا ہے، 1812 میں اس خطے میں ذہنی امراض کے علاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا،ہنگری سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ہونگ برگر نے مینٹل ہیلتھ کے شعبے میں یہاں گراں قدر کام کیا۔