بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ قائد نوازشریف،مریم نواز کے ہمراہ روٹی کی قیمت معلوم کرنے عوام میں پہنچ گئے

لاہور(ممتازنیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف روٹی کی قیمت معلوم کرنے خود عوام میں پہنچ گئے،قائد مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ روٹی کی قیمتیں معلوم کیں،محمد نوازشریف نے اڈہ پلاٹ پر نان بائیوں سے ملاقات کی اور ان سے روٹی کی قیمت معلوم کی،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ریٹ لسٹ کا بھی معائنہ کیا،محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب کو خود میں دیکھ کر عوام نے خوشگوار حیرت کا اظہارکیا،قائد مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور مریم نوازشریف نے عوام سے ان کی رائے بھی معلوم کی،محمد نوازشریف کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روٹی کی قیمت کا خود جائزہ لیتا رہوں گا