کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلحہ ،سرکاری املاک اور دوسرے غیر قانونی آلا ت رضا کارانہ طور پر حکومت کے حوالے کردیں جبکہ کابل میں گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے ۔
.افغان طالبان کے چیف ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ اگر رضاکارانہ طو رپر ہتھیار اور سرکاری املاک واپس کریں تو آپریشن کلین اپ جلد ختم ہو جائیگا۔