بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملہ، جہانگیر ترین نے اجلاس بلالیا

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر جہانگیر ترین گروپ کا آج شام اجلاس ہو گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کی زیرِصدارت آئندہ لائحہ عمل کے لیے آج شام اجلاس منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی و دیگرشرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  ترین گروپ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے پرمشاورت کرے گا، اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف مختلف سیاسی آپشنز پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ  اجلاس کے دوران جہانگیرترین گروپ سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا جائزہ بھی  لےگا۔