بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد سے سات دہشت گردوں نے ملک میں گھسنے کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سپنکئی، غلام خان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی سرگرمی کو بروقت شناخت کیا۔
فورسز نے گھسنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے اس تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔