اسلام آباد(نیوز ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے اٹھالیا گیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کارکنان کو پیغام دیا کہ فوری طور پر تھانہ کوہسار پہنچیں۔
Dr @ShireenMazari1 has been picked up outside from her house a while ago, everyone must reach Police Station Kohsaaar!
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) May 21, 2022
ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو مارا پولیس اہلکار میری ماں کو گھیسٹے ہوئے لے گئے اور ہمیں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور انہیں لے گئی ہے۔
Male police officers have beaten and taken my mother away. All I have been told is that Anti Corruption Wing Lahore has taken her.
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) May 21, 2022









