بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل، اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ پھر تبدیل کردی، اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قراردینے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی جو کے وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدارہے، ان کے بیٹے مونس الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سیٹ کے لئے ان کےپاس عددی اکثریت پوری ہے۔

اس سے قبل صوبائی  اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی ہے سب سے پہلے 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی 16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والے اجلاس کو اجلاس سے پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھااب تیسری بار اجلاس کو 30 مئی کی بجائے 22 مئی کو طلب کیا گیاہے۔