بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیریں مزاری کی گرفتاری ،ایسےاقدامات حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نےشیریں مزاری کی گرفتاری پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے اقدامات حکومت کی طرف سے اعلان جنگ ہیں،اب اگر لڑائی ہونی ہے توپھرلڑائی ہونی ہے ،

ہفتہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کومرداہلکاروں نے ماراپیٹا،ان کوگھسیٹاگیا،ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے ،

انہوں نے کہاکہ ہماری رہنماء کوبہیمانہ طریقے سے گرفتارکیاگیا،جلد قانونی اورسیاسی لائحہ عمل کااعلان کریں گے،عمران خان اس حوالے سے تھوڑی دیربعد بات کریں گے