بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہے، اس سے قبل ٹاس بھی آدھا گھنٹہ تاخیر سے 7:30 بجے ہوا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی طرف سے آج کے میچ میں تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا جارہا ہے جن میں عرفان خان، عثمان خان اور ابرار احمد شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
پاکستان اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، جیمز نیشام، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی