بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ،نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث ختم کردیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5, 5 اوورز کا میچ شروع ہوتے ہی روک دیا گیا۔ راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش شروع ہونے کے بعد گراونڈ اسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا۔

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہو گیا، 5 اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دو بال پر دو رنز بنائے گئے جبکہ 1 کھلاڑی بھی آوٹ ہو گیا تھا۔

بارش ہونے کے بعد شائقین پریشانی میں مبتلا ہیں کہ کیا ٹکٹ ری فنڈ ہونگے یا نہیں، شائقین کی پریشانی پر حکام کا بیان بھی سامنے آگیا۔

کرکٹ قوانین کے مطابق ٹی ٹونٹی میچ واش آؤٹ ہونے پرٹکٹیں ری فنڈ نہیں ہوں گی، چونکہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس ہوگیا تھا اس لئے ٹکٹیں ری فنڈزنہیں ہونگی، البتہ میچ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کچھ دیرمیں ہوگا۔

بارش تھمنے کے بعد امپاٸرز نے گراونڈ کا دورہ کیا، پچ سے کورز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کا کٹ آف ٹائم 10 بجکر10 منٹ ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران تیز بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا تھا۔