بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی بر وقت کاروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے،وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعاءکی۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔