بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے شہر لاہور، گجرات، بہاولنگر، بھلوال، ظفروال سمیت دیگر شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش برسانے والے سسٹم کی شدت میں کمی ہوگئی ہے جبکہ چمن میں طوفانی بارش تھم گئی ہے۔

برساتی ریلوں میں بہہ کر 7 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں گاڑی میں سوار 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان میں سیلاب سے گھر، رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر برساتی نالوں کا رخ موڑا گیا، محکمہ آبپاشی نے کئی ندیوں کو ایک ندی میں ڈائیورٹ کیا جس سے سیلاب آیا۔

مختلف علاقوں میں بجلی، لینڈ لائن، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوچکی ہے، نوشکی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہے۔

لوئر دیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 10سال کی بچی جاں بحق ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات بند ہوگئے ہیں۔