لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی تاہم ان پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار حکومت کے دور میں قائم ہوا، شیریں مزاری پر سنگین الزام ہے ، مجھے تو بغیر الزام کے گرفتار کیا گیا تھا، جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری پر مقدمہ بزدار دور میں بنا، ان کیخلاف یقیناً اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس ثبوت ہوگا، اسی لئے گرفتار کیا گیا، جب مجھے گرفتار کیا گیا تو مجھ پر کوئی الزام نہیں تھا، بغیر الزام مجھے اڈیالہ جیل میں رکھا گیا، شیریں مزاری پر سنگین الزام ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی اداروں کے لاڈلے ہیں۔ انہیں بچایا جارہا ہے۔ عمران خان نے آئین توڑا ،فارن فنڈنگ لی لیکن ان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں بڑے،بڑے ثبوت موجود ہیں۔ اگرایسے ثبوت نوازشریف کیخلاف ہوتےتووہ اور مسلم لیگ (ن) صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال سے نہیں چلنے دے رہے۔
عمران ابھی بھی اداروں کے لاڈلے ، انہیں بچانے کی کوشش ہو رہی ہے،مریم نواز








