لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کو فوری طور پر رہاکرنے کا حکم دے دیا۔حمزہ شہبا ز نے کہاکہ کسی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری قابل احترام ہیں ،ان کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا ،راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن کے عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔تفتیش اور تحقیقات میں گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنا لے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ مریم نوازسے متعلق بیہودہ زبان کی مذمت کرتاہوں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شیریں مزاری کو فوری طور پر رہاکرنے کا حکم








