بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر مملکت کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئےشہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ افسوس کااظہارکیا۔

صدر مملکت نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےدہشت گردي اور اسمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہارکیا۔

صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔