اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کو قانون کے مطابق خواتین اہلکاروں نے گرفتار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شیریں مزاری کو محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی مس ہینڈلنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
شیریں مزاری کو قانون کے مطابق خواتین اہلکاروں نے گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس








