بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر سے اختلافات پر ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب مستعفی

اسلام آباد(ممتازرپورٹ )منصوبہ بندی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ۔ذرائع کے مطابق جہانزیب خان نے اپنا استعفیٰ جمعہ کے روز وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کیا جسے ہفتہ کے روز وزیراعظم نے منظور کر لیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے استعفیٰ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ اختلافات کے باعث دیا ہے ۔احسن اقبال وزارت کے ساتھ ساتھ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو یکم اگست 2020کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اگلے تین سال کےلئے ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی تعینات کیا تھا۔جہانزیب خان نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تعینات کی مدت اگست2023کو پوری ہونی تھی ۔